آئین منسوخ ، احمد الشرع شام کے نئے عبوری صدر منتخب

شام کی نئی انتظامیہ نے آئین کو منسوخ کرکے احمد الشرع کو ملک کا نیا عبوری صدر منتخب کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری سیاسی اور انتظامی بحران کے خاتمے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق آئین کی منسوخی کے بعد نئی عبوری حکومت تشکیل دی جا رہی ہے، جس کی قیادت احمد الشرع کریں گے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں استحکام اور نئے سیاسی نظام کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شام میں آئین کی منسوخی اور عبوری حکومت کا قیام ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ احمد الشرع کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اعتدال پسند رہنما ہیں اور انہیں مختلف سیاسی حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔  نئی عبوری حکومت جلد اپنی پالیسیوں کا اعلان کرے گی جبکہ ملک میں آئندہ انتخابات اور مستقبل کے آئینی ڈھانچے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شام کو داخلی انتشار اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ نئی قیادت کی پالیسیاں اور آئندہ کا لائحہ عمل ملک کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہوں گے۔