سینکڑوں فوجی ہیلی کاپٹر بھارت کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بن گئے

نئی دہلی:5جنوری کو ایک حادثے کے بعد بھارت کے مقامی تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر حال دھروکے سارے330ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی تینوں افواج عسکری سامان کی ترسیل میں انہیں بطور گدھا استعمال کرتی تھیں۔ ہیلی کاپٹر دستیاب نہ ہونے سے فوجی سامان کی نقل و حمل بروقت نہ ہونے پر سنگین بحران پیداہوگیا۔ دھرو بھارتی سرکاری اور نجی اسلحہ ساز اداروں میں کام کرتے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست آلات و پرزے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دھرو بنانے کا فیصلہ 1984 میں ہوا تھا مگر حسب روایت یہ منصوبہ تاخیر سے بیس سال بعد مکمل ہو سکا۔ تب سے یہ 410 ہیلی کاپٹر بن چکے ہیں اور ان میں سے 23تباہ بھی ہو گئے ہیں۔ایل سلواڈر نے بھارت سے 7 دھرو خریدے تھے مگر چند سال میں چار حادثوں میں تباہ ہو گئے۔ ایل سلواڈر نے تنگ آ کر دھرو گراونڈ کر دیے۔