روزانہ کچھ دیر کی چہل قدمی نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ ذہنی سکون اور خوشی کے لیے بھی بہت اہم ہے۔
یہ دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے، وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے اور دورانِ خون کو بہتر بناتی ہے۔ چہل قدمی سے تناؤ کم ہوتا ہے اور نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔ آپ روزانہ کم از کم 30 منٹ کی چہل قدمی کو اپنی عادت بنا سکتے ہیں، چاہے وہ صبح کے وقت ہو یا شام کے وقت۔ روزانہ 20 سے 30 منٹ کی چہل قدمی آپ کے جسم اور دماغ کے لیے حیرت انگیز فوائد فراہم کر سکتی ہے۔
دل کی صحت کو بہتر کرے
چہل قدمی خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔
وزن کو کنٹرول کرے
یہ کیلوریز جلانے اور میٹابولزم کو تیز کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے ، جس سے وزن میں کمی کی امید ہے۔
ذہنی سکون کا ذریعہ
چہل قدمی تناؤ، ڈپریشن اور بےچینی کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے ، جو انسان کے دماغ کو پرسکون رکھنے کا سبب ہے۔
پٹھوں اور ہڈٰیوں کو مضبوط کرے
چہل قدمی جسم کے پٹھوں کو فعال رکھتی ہے اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتی ہے۔
نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے
دن بھر کی ہلکی پھلکی ورزش سے آپ کی نیند گہری اور سکون بخش ہوتی ہے۔
یہ ایک سادہ لیکن طاقتور عادت ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔