راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر گہری کھائی میں گرگئی، 30افراد جاں بحق

راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر آزاد پتن پانہ پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، کوسٹر میں لاشیں اور زخمی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

کمشنر پونچھ ڈویژن سردارعبدالوحید کے مطابق حادثہ آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے پاس پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں راولاکوٹ اور سدہنوتی سے موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی عمر فاروق نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع سدہنوتی سے ہے۔