PTI Flag

شیرافضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شیرافضل مروت کورونا وائرس کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ‘بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتا چلا کہ کوویڈ-19 سے متاثر ہوں’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میرا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور جسم درد کر رہا ہے اور اسپتال میں داخل ہوں’۔