پنجاب حکومت نے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نو پرافٹ نو لاس کے تحت خدمات فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے تمام چیف افسرز کو فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔
صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لیے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہو گا۔