PML

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑ دی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق زاہد خا ن کا کہناتھا کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر رہنما ن لیگ امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔ یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پورٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔

سماء نیوز سے خصوسی گفتگو میں زاہد خان کا کہناتھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، میرے ساتھ خاندان اور ورکرز بھی ن لیگ میں شامل ہوں گے ۔

واضح رہے کہ سینیٹر زاہد خان 34 سال تک عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ہیں ۔