ہر وہ شخص جس نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کا قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔
صدرپیوٹن نے کہا ویگنرگروپ ہیرو ہیں جنہوں نے ڈنباس کو آزاد کیا،ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے جیسا ہے،ہمیں غداری کا سامنا ہے، ہمارا جواب سخت ہوگا۔
روسی صدر نے کہا مطالبہ کرتا ہوں مجرمانہ کارروائیوں میں حصہ لینا بند کریں، صورتحال کنڑول کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔ ہم اپنے لوگوں کی زندگی اور سلامتی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ کسی بھی اختلافات کو ختم کیا جانا چاہئے۔ ہمیں تمام قوتوں کے اتحاد کی ضرورت ہے۔