مودی سرکار نے اپنے تیسرے دور حکومت میں بھارت کو نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا محور بنادیا ہے
منی پورمیں تشدد اورخون ریزی کی نئی لہر،میتی ملیشیا کےمسلح عسکریت پسندوں نے ککی قبیلے کے باشندوں پرحملہ کیا، جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے،حملے کے دوران سترہ گھروں اور تین دکانوں کو بھی نظر آتش کیا گیا۔
مئی 2023 سے جاری نسلی فسادات کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک، 60 ہزار سے زائد بے گھر جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکز اور عبادت گاہیں نذر آتش کی جا چکی ہیں۔
مودی حکومت منی پور میں حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔