سوئیڈن کی عدالت کا اسلاموفوبیا فیصلہ، قرآن پاک نذر آتش کرنے پرپابندی کالعدم

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی عدالت نے قرآن پاک نذر آتش کرنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے لیے کیے جانے والے مظاہروں پر پابندی لگائی تھی جسے سوئیڈن کی سپریم انتظامی عدالت نے متعصبانہ اور یک طرفہ فیصلے میں کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اسلامو فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پاک جلانے کی مذموم حرکت کے خلاف احتجاج کرنے والے 5 مسلمانوں کو ایسے ناپاک مظاہروں پرمبینہ طور پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔

جنوری میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانہ کے باہرقرآن پاک کونذرآتش کرنے کے واقعے پراسلامی دنیا میں غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی ہفتے تک احتجاج کیا گیا تھا۔ سوئیڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا اورسویڈن کی نیٹو رکنیت کی کوشش کو روک دیا گیا تھا۔