ISPR

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خارجی ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقوں کو خوارج سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔