Sindh High Court

نجی اسکولز میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کیخلاف سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ تعلیم کے نوٹیفکیشن کےخلاف دائر درخواست کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں محکمۂ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے خلاف نجی اسکولز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔

محکمۂ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکول 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق مستحق بچوں کی نشاندہی حکومت کو کرنی ہے، مستحق بچوں کی نشاندہی کے بعد اسکول 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے ایگزیکٹیو کمیٹی تک تشکیل نہیں دی۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نجی اسکول نے محکمۂ تعلیم کا 2019ء کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نے عدالت سے استدعا کی کہ اس نوٹیفکیشن کی میعاد ختم ہو چُکی ہے اس لیے درخواست خارج کی جائے۔

عدالت نے مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔