پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی، آج سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کی دھواں دھاراننگز شروع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 اگست تک اسلام آباد،راولپنڈی، مری سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہا، دالبندین اورنورپورتھل میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔