مورو: ڈاکوؤں نے ماں کی میت لے جانے والے شہری کو لوٹ لیا
سندھ کے شہر مورو کے قریب پڈعیدن میں ڈاکوؤں نے میت لے جانے والی ایمبولنس کو لوٹ لیا۔
ماں کی میت لے کر گاؤں جانے والا محکمہ تعلیم کا ملازم مولا بخش شینو مورو نیو جتوئی لنک روڈ پر نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔
متاثرین نے مورو نیوجتوئی لنک روڈ پر احتجاج کیا اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

