Fraud Alert

کلک کرنے سے پہلے سوچیں ضرور

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے صارفین کیلئے نئے سال کی پہلی ایڈوائزری جاری کردی۔ دیگر ہدایات کے ساتھ کہا سنہری اصول یاد رکھیں،کلک کرنے سے پہلے سوچیں ضرور، یہی احتیاط آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔

این سی سی آئی اے کی جاری ایڈوائزری کے مطابق پڑھے لکھے لوگ بھی سائبر کرائم کا بہت آسانی سے شکار ہوجاتے ہیں، ہیکرز اب صرف تکنیکی راستوں کا استعمال نہیں کرتے بلکہ جذبات، لالچ یا خوف کا فائدہ اٹھاکر ذاتی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

سب سے پہلا اصول یہ بنائیں کہ اپنے پاسورڈز مضبوط رکھیں، پاسورڈز کیلئے اپنا نام یا سادہ اعداد ہرگز استعمال نہ کریں۔ اپنے تمام اکاؤنٹس پر ٹوفیکٹر تصدیق یعنی ٹو ایف اے ضرورآن کریں۔ یہ آپ کے ڈیجیٹل گھر پر اضافی اور مضبوط تالالگانے کے مترادف ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کسی بھی انجان لنک پرکلک نہ کریں،نہ ہی فون پرکسی کو اپنا اوٹی پی بتائیں، اگر کوئی میسج آپ کوغیر معمولی انعام کا لالچ دے تویقیناً فراڈ ہے۔