اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ملک میں جاری کشیدگی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں سول قیادت کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے سربران، خفیہ اداروں کے ڈائریکٹرز جنرل، وزرائے اعلیٰ، وزرا اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں فوج کی تعیناتی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

