لاہور : اپوزیشن اتحاد 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف کل (جمعہ ) سے تحریک کا آغاز کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ملک کے مختلف حصوںمیں پر امن احتجاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ۔ احتجاجی مہم کے دوران اپوزیشن کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر خدشات سے آگاہ کیا جائے گا ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ احتجاجی تحریک کو نقطہ عروج پر لے جانے کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے جلد مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

