ٹھیکے میں مبینہ کرپشن؛ چیئرمین نادرا طارق ملک ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر چیئرمین نادرا طارق ملک کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا ہیڈکواٹر سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا، ابتدائی چھان بین کے دوران انکشافات سامنے آئے ہیں کہ نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان بھی ہوا۔