رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں چھ لاکھ افراد نے شرکت کی،اجتماع سے 2530جماعتوں کی تشکیل کی گئی۔تبلیغی ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں منعقدہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا جس میں 6 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ امسال اجتماع سے 2530جماعتیں اندرون،بیرون ملک روانہ ہوں گی جن میں غیر ملکی مہمانوں کی 619جماعتیں،سہ روزہ چلہ لگانے والی 1816جماعتیں،سات ماہ اور ایک سال بیرون ملک وقت لگانے والی 41جماعتیں،اندرون ملک پیدل چل کرجانے والی 54جماعتیں شامل ہیں۔
مذکورہ تمام جماعتوں کو تشکیل کے بعد روانہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ امسال اجتماع کے پہلے مرحلے میں شرکا ء کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے جس میں نوجوان طبقہ کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے۔

