امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا دن ہمارے کارکنان کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر تشدد کیا گیا، پولنگ ایجنٹ کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں، اس کے باوجود ہمارے کارکنان نے جم کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی یوسی 13 اور 4 میں بدترین صورتحال رہی، نتائج کو تبدیل کیا گیا، ہمارے متعدد کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا، پیپلز پارٹی نے پولیس کے ذریعے سے یہ کام کروائے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فارم 11 کے مطابق ہم نے یوسی 4 جیت لی ہے لیکن نتائج جاری کرنے میں تاخیر کی گئی، ہم بار بار الیکشن کمیشن سے رابطہ کرتے رہے، جاری نتائج فارم 11 کے مطابق نہیں ہے، پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے، یوسی 13 میں جو دھاندلی ہوئی ہے اسے بے نقاب کریں گے۔

