نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دو صوبوں بلوچستان اور سندھ کو ملانے والی ژوب کے قریب دناسر کے مقام پر N-50 ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔
این ایچ اے کے سرکاری ذرائع کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے کا باقی ماندہ ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری اور عملہ تعینات ہے۔
یہاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دناسر N-50 ہائی وے پر سڑک بند ہوگئی جس سے مسافر کوچوں اور کاروں سمیت بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

