کراچی کی 11 یوسیز سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اب تک کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو گیارہ میں سے پانچ یوسیز میں برتری حاصل ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرووٹوں کی گنتی جاری ہے، جن پولنگ اسٹیشنز میں 5 بجے سے قبل لوگ موجود تھے، انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔
غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق نیوکراچی یوسی13 اورکورنگی یوسی2 اورمومن آباد یوسی8،لیاری بہارکالونی یوسی2میں پی پی کوبرتری حاصل ہے ،مومن آبادیوسی8پیپلزپارٹی امیدوار2800سےزائدووٹ کے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی امیدوار1548ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہے۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن یوسی2میں بھی جیالہ امیدوار آگے ہے،یوسی2لیاری میں پیپلزپارٹی امیدوارکو2742ووٹ کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے جبکہ جماعت اسلامی کےامیدوار1898ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہے۔
ضلع کیماڑی یوسی2بلدیہ ٹاؤن،پیپلزپارٹی امیدوار2970ووٹ لیکرآگے ہے ، جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 1095ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہے۔
غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع سکھرکی پیپلزپارٹی نے یوسی چیئرمین شپ جیت لی، پیپلزپارٹی کے امیدوار شفقت بھٹو 2975 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یوآئی کے امیدوار صدیق کلہوڑو 2322 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
خیرپور میں صوبھو دیرو کی یوسی میرک کے وارڈ 3 کےغیرحتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے امیدوارسعید احمد بھٹی 433 ووٹ لیکرکامیاب،پیپلزپارٹی کے امیدوار 351 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیرپورمیں ٹاؤن کمیٹی ببرلوء کے وارڈ نمبر 4 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید محمد شاہ 859 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار پیر ذیشان حیدر 66 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دریں اثنا اطلاعات کے مطابق روہڑی کے وارڈ گیارہ پر 40 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، پولنگ بوتھ نمبر ٹو پر 1600 ووٹوں میں سے 700 ووٹ کاسٹ ہوئے، یو سی بائیجی میں 35 فیصد ٹرن آؤٹ رہا جہاں ساڑھے تین ہزار میں سے 1100 سے زائد ووٹ ڈالے گئے۔

