لاہور میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

لاہور: مناواں کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں 2 مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوگئے۔

لاہور میں مناواں، ہربنس پورہ اور باٹا پور کا مچھلی فارم کے قریب پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 4 ملزمان نے فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک 2 فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک اشتہاری ملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔