Supreme Court of Pakistan

سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نے بارایسوسی ایشن کے ڈی سیٹ عہدیداران کی درخواست پر پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پاکستان بار کونسل کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معاملات سے متعلق حکم امتناع بھی جاری کردی گئی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے بارکونسلز کا آپسی معاملہ بنیادی انسانی حقوق سے کیسے جڑا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے کہاں کہ لکھا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے معاملات سپریم کورٹ دیکھے گی؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت شوکاز نوٹس معطل کرکے سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری کو بحال کرے۔