PMLN

شاہد خاقان نے اجلاس کا ریکارڈ مانگنے کو سنجیدہ معاملہ قرار دیدیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا قومی اسمبلی اجلاس کا ریکارڈ مانگنا سنجیدہ معاملہ ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہاؤس کا ریکارڈ ایوان سے پوچھے بغیر نہیں دیا جاسکتا۔

خواجہ آصف کا سپریم کورٹ کی طرف سے قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ مانگنے پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ اس ایوان کے سامنے معاملہ رکھا جائے اور ایوان کی کمیٹی بنائی جائے، بحث کرکے بتایا جائے کہ اسمبلی اجلاس کا ریکارڈ کیوں مانگا گیا ہے؟

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ ایوان بالادست اور سپریم کورٹ کا خالق ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے، اسی چیز کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں الہٰی بخش سومرو نے ایوان سے پوچھے بغیر ہی ریکارڈ سجاد علی شاہ کو دے دیا تھا، جسٹس سجاد علی شاہ نے تو ایوان کی کارروائی کا حذف شدہ حصہ بھی مانگا تھا۔