Firing

پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو باپ نے قتل کردیا

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کے خلاف باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بات نہ ماننے پر باپ نے بیٹی پر فائرنگ کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بڑی بہن کو بچانے کےلیے چھوٹی بہن بیچ میں آئی تو باپ نے اسے بھی گولی مار دی۔

زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے خیالی میں میں پیش آیا۔