راولپنڈی:نانبائی ایسوسی ایشن نے 2 دن کے وقفے کے بعد کل سے پنجاب بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کی کال دے دی ۔
نانبائی ایسوسی ایشن نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، آٹے کی بوری ساڑھے 5 ہزار سے 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی ، انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر قیمت مقرر کرے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں، سرکاری نرخ پر 14 روپے کی روٹی بیچنا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نانبائیوں کی اکثریت نے ہڑتال کو مسترد کیا ہے، سرکاری نرخوں پر روٹی کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، نانبائیوں کی ہڑتال بلاجواز اور بلیک میلنگ ہے۔

