شبلی فراز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و رہنما شبلی فراز وہیل چیئر پر اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔

شبلی فراز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

شبلی فراز کے خلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس گزشتہ روز گرفتار کرنے شبلی فراز کے گھر گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔