Army Cheif Border

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 8 دہشتگرد ہلاک، 2 بچے شہید

پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔