تربت: خاتون نے اپنی بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا

تربت میں خاتون نے گلا کاٹ کر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹی کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں۔