FIA

لیبیا کشتی سانحے کا مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی سانحے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تمام افراد کو گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا، ملزم محمد سعید الیاس کو ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم کے دو بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کے بیٹے لیبیا سے کشتی کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجواتے ہیں، مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے عوض لوگوں سے 20 سے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔

واضح رہے کہ لیبا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔