کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں سوزوکی کلٹس کار سے 10 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی 3 نمبر میں ایک گاڑی سے تشدد زدہ لاش ملی ہے، جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک شہزاد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا جس کی موبائل فون ریپئرنگ کی دکان ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرکے قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نو عمر لڑکے کی شناخت 10 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

