Fly Dubai

غیرملکی طیارے سے برڈ ہٹ ہونے کا معاملہ مشکوک قرار

کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارے سے برڈ ہٹ ہونے کا معاملہ مشکوک قرار دے دیا گیا، مذکورہ طیارے کے انجن کے 3 بلیڈ ٹیڑھے ہوئے ہیں۔

مشتبہ برڈ ہٹ کا واقعہ کراچی ایئر پورٹ پر آج صبح پیش آیا تھا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اس حوالے سے مؤقف سامنے آیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی فلائٹ کے پائلٹ نے انجن نمبر 2 میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی اور جہاز واپس اتارنے کی اجازت مانگی۔

اس موقع پر کسی قسم کے ہنگامی اقدامات کی ضرورت نہیں پڑی، رن وے اور جہاز کے انجن کے معائنے پر برڈ ہٹ کے شواہد نہیں ملے۔

معائنے کے دوران انجن کے 3 بلیڈ ٹیڑھے ہو جانے کے باعث تسلی بخش حالت میں نہیں تھے۔