لوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا تھا ۔
آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2افسران شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔