Karachi Snatching

کراچی کی مصروف سڑک پر تاجرسے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی میں صدر زینب مارکیٹ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر سے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

تاجر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سفید کار میں سوار ملزمان نے 70 لاکھ روپے لوٹے، ملزمان نے پولیس سے مشابہہ وردی پہنی ہوئی تھی۔

متاثرہ تاجر نے کہا کہ ملزمان تلاشی کے دوران رقم لے کر فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری رقم بیگ میں لے کر پیدل جا رہا تھا، واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر رہے ہیں۔