خیبرپختونخوا حکومت نے 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مںظوری کے لیے کابینہ ایجنڈا میں شامل کرلیا گیا ہے گاڑیاں 20 حساس اضلاع کے لیے خریدی جائیں گی۔
ایک نجی اخباری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 20 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے گاڑیوں کی خریداری کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
کل ہونے والے کایبنہ کے اجلاس میں گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق بیس بلٹ پروف گاڑیاں صوبے کے بیس حساس اضلاع کے لیے خریدی جارہی ہیں۔