پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے آڑے آگئی، انسپکٹر جنرل پنجاب نے کانسٹیبلز کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔
سینٹرل پولیس آفس نے محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پنجاب پولیس میں 18 جنوری کو کانسٹیبلز، ڈرائیورز اور وائرلیس آپریٹرز کی بھرتیاں ہونا تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے 12 جنوری کو اعتماد کو ووٹ حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی توڑ دی تھی، جس کے بعد اب پنجاب میں 7 روز کے اندر نگراں حکومت قائم کی جائے گی۔