Election

الیکشن کمیشن؛ سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ حکومت کی درخواست اورنوٹیفکیشنز پرغور کیا گیا۔سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر میں 15 جنوری 2023 کوہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی۔