KPK Assembly

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ہی گورنر کو اسمبلی تحلیل کی سفارش بھیجوں گا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے بعد تحلیل ہوگی۔

محمود خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اُسوقت تحلیل ہوگی جب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا، اُس کے بعد گورنر کے پی کو اسمبلی تحلیل کے لیے سفارش بھیج دوں گا۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس دودن بعد گورنرکوارسال کی جائے گی۔ پنجاب کی اسمبلی 48 گھنٹوں میں ٹوٹے گی جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان گورنرکو اسمبلی تحلیل کے لیے ایڈوائس ارسال کریں گے۔