Pakistan Saudia Arabia

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کا پاکستان سے تیل کی مصنوعات پر ایک ارب ڈالر کی مالی اعانت کا معاہدہ

اسلام آباد: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو تیل کی مصنوعات پر ایک ارب ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا جس کیلئے پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ(ایس ڈی ایف)کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد منعقدہ تقریب میں طے پانیو الے معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اللہ ان کی حفاظت فرمائے کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور پاکستان میں اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کو 1 بلین امریکی ڈالر مالیتی تیل مصنوعات کی مالی اعانت کے معاہدے پر دستخط کیے۔