Vote

بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، پی ایس پی اور فاروق ستار کے انضمام کے بعد ایم کیو ایم کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدہ ہونے والے دھڑوں نے انضمام کرلیا، مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار نے تنظیم بحالی کمیٹی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے اور خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کام کرنے کا اعلان کیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر نے کہا کہ ان حلقہ بندیوں کے ساتھ 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں نہیں ہونے دیں گے‘۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت دیگر قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں خالد مقبول صدیقی نے تمام شرکا کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پانچ سال سے شہری سندھ کی عوام کا استحصال کیا جارہا رہا ہے، داستان پچاس سال پرانی ہے، پانچ سال میں ایم کیوایم منتشر رہی، حالات بد سے بد تر ہوئے، ان حالات میں آواز سے آواز ملانے کی ضرورت تھی، کراچی منی پاکستان ہے جہاں ہر زبان بولنے والا بستا ہے‘۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہم نے ہجرت کی، ہم سب کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی، مصطفی کمال انیس قائم خانی اور ڈاکٹر فاروق ستار بہت سے امید لیکر آج یہاں قوم کے سامنے آئے ہیں، قومی جدوجہد میں مل کر ہم سے حصہ ڈالیں گے، پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کی ذمہ داری ہم پر ہی ہے۔