Sugar Export

رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔

ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ سنگل بینچ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ منگل 10 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو دو روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔