قلعہ سیف اللہ: توراوسکی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب سامنے سے آنے والی بس اور مزدا آپس میں ٹکرا گئے، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے، مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی تاہم حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔