سستا آٹا خریدنے کا خواہش مند مزدور باپ بھگدڑ میں جاں بحق

میرپور خاص: سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا خریدنے کا خواہش مند مزدور بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا، جس کے حصول کے لیے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

اس دوران وہاں بدنظمی ہوئی اور بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ’ہرسنگ پولی‘ جاں بحق ہوگیا۔