Election Commission of Pakistan

الیکشن کمیشن نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی صدارت کیس کی تاریخ 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر تھی جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تبدیل کر کے 11 جنوری کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا کہ عمران خان پارٹی صدارت کیس کی سماعت اب 10 جنوری کے بجائے 11 جنوری کو ہوگی۔