Goverment of Balochistan

مالی بحران کے حل میں وفاق سرد مہری کا مظاہرہ کررہا ہے، عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مالی بحران کے حل میں وفاق سردمہری کا مظاہرہ کررہاہے، بلوچستان میں گندم اورمالی بحران پراتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے صوبے کا مالی بحران برقرار رہا تو ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوسکیں گے۔ سرکاری ملازمین کو تنخوائیں دینے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیرات نہیں،بلکہ این ایف سی میں اپناحصہ مانگ رہے ہیں۔ این ایف سی میں بلوچستان کے حصے کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب 6 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے تاکہ صوبے میں گندم بحران پر قابو پایا جاسکے۔ گندم بحران کوحل کرنےکیلئےوفاق فوری طور پر اپناکرداراداکرے۔

وزیرعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حصہ کو کسی بھی طور پر کم نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا تو مطالبہ ہے کہ سیکورٹی کی مد میں بھی این ایف سی میں ایک فیصد ہمیں اضافی شیئر دیا جائے۔ بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ 34 ارب کے بقایا جات ہیں۔ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی بحران سے نکالیں۔