ایم کیو ایم کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں نے سنبھالی ہوئی ہے, فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس غیر سنجیدہ حکومت کے ساتھ کون بیٹھے گا؟ شہباز شریف نے کہا تھا کپڑے بیچ کر آٹا سستا کر دیں گے، لگتا ہے انہوں نے اپنے نہیں لوگوں کے کپڑے بیچنے کی بات کی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن صرف ہمارا مسئلہ نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، معیشت کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیوایم کے دھڑوں کا آپس میں ملنے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا، لگتا ہے ایم کیو ایم کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں نے سنبھالی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو پتا ہے یہ سب لوگ کیوں اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آخری پارلیمانی میٹنگ میں ہمارے 177 اراکین نے شرکت کی۔