کراچی:ڈاکو گھر سے ساڑھے7 کروڑ مالیت کا سونا لیکر فرار

کراچی:کراچی کے علاقے گڈاپ ٹائون میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ڈاکو گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چاندی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو دائر درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکو گھر سے175 تولے سونا (مالیت تقریباً7 کروڑ 58 لاکھ روپے)300 تولے چاندی مالیت(20 لاکھ 38 ہزار روپے)لوٹ کر لے گئے، ڈاکو لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور بچوں کا سامان تک اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 8 ملزمان4 موٹرسائیکلوں پر آئے تھے، ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر گھروالوں کو یرغمال بناکر واردات کی، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے گڈاپ میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ فوری طلب کر لی۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ڈاکوئوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا جائے،ڈکیتی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔