امریکا مشرق وسطی کو تشدد کی طرف دھکیل رہا ہے، چین

اقوامِ متحدہ میں متعین چینی مندوب نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کر کے مشرقِ وسطیٰ کو تشدد کی جانب دھکیل رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل مندوب سن لی نے کہا ہے کہ امریکا کے رویے کی وجہ سے غزہ کا بحران جاری ہے اور امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو شامل کیے بغیر ایران سے مذاکرات کے درمیان امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی، جس سے خطے کی صورتِ حال پرخطر ہو گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں متعین چینی مندوب نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا یمن اور بحرِ احمر میں ہونے والی صورتِ حال کا بھی ذمے دار ہے۔