راولاکوٹ؛ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک رینجر اہلکار شہید

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سےوابستہ مسلح شرپسندوں نےسیکیورٹی فورسزاور شہریوں پرحملہ کر دیا،آٹومیٹک ہتھیاروں سےفائرنگ کے نتیجےمیں رینجرزکا ایک اہلکارشہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کےبعد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپورکارروائی کا آغاز کر دیا،آزاد کشمیر حکومت نے انتشاری عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔

دوبارہ قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئےسرغنہ مہران کےقریبی ساتھی ظہیرسمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،مزید گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔